پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، شہری کے الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ، بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری کے الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیامت خیزگرمی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور رات دو سے تین بار بجلی بند کرنا کے الیکٹرک کا معمول بن گیا، شدید گرمی میں دس سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کی بندش نے کراچی والوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

شہر میں بجلی کی بندش کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی بند ہونے سے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔

- Advertisement -

گرمی کے ستائے شہری بجلی کی طویل بندش سے پریشان ہوکر سڑکوں پر نکل آئے، لیاقت آباد دس نمبرپرعلاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پراحتجاج کرتے ہوئے لیاقت آباد سے ناظم آبادسڑک کےدونوں ٹریک بندکردیے، جسکے باعث پولیس کو ٹریفک متبادل راستوں پرموڑنا پڑا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اہل علاقہ نے ٹائرز جلا کرکے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے لگائے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں چودہ سے پندرہ گھنٹےکی طویل بندش ہورہی ہے، پندرہ گھنٹے بجلی بند رکھنا شدید ظلم ہے۔

اسی طرح ہجرت کالونی، سلطان آباد اور ریلوے کالونی کے مکین سڑکوں پر آگئے جبلہ گلشن حدید اور پنجاب کالونی گزری میں بھی احتجاج کیا گیا۔

خداداد کالونی والے بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیلئے نکلے اور ٹائر جلاکر سڑک کے دونوں حصے بند کردیے جبکہ گرومندر سے لسبیلہ جانے والی سڑک بھی مظاہرین نے بند کردی۔

شاہین کمپلکس کے قریب مشتعل افراد نے آئی آئی چندریگر اور،ڈاکٹرضیاالدین روڈ کو بند کرنے کی کوشش کی، احتجاج کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک معطل ہوگئی اور سڑکوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

رات گئے ٹیکنکل فالٹ کے نام پرمعین آباد ،امیر آباد،صدیق آباد اور بوستان رضا میں بھی بجلی بند رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں