جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بارش کے بعد کراچی کا فضائی معیار بہتر ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد شہر کا فضائی معیار بہتر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شہرقائد کا فضائی معیار صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ کراچی کی فضاؤں میں آلودہ زرات کی مقدار37 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس میں 201سے300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت تصور کی جاتی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شدید بارشوں کے نتیجے میں گوادر، کیچ اور دیگر کئی اضلاع میں سیلابی صورت حال نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، گندھاوا اور اطراف کےعلاقوں میں شدید بارش سے برساتی نالےابل پڑے۔

شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر پاک فوج بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد میں پیش پیش ہے، پاک فوج کی جانب سے گوادر،پسنی اور تربت میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں