جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

‌‌کراچی : عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عرشی شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ متاثرہ عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل پر عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں قیمتیں جانیں لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

شاپنگ سینٹر کی عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے ، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد5ہوگئی، ریسکیوحکام نے بتایا کہ لاش عمارت کی پہلی منزل سے ملی ، جیسے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب شاپنگ پلازہ اور عمارت میں لگنےوالی آگ پرمکمل طورپرقابوپالیاگیا ہے، جس کے بعد کولنگ کا عمل اور ریسکیوسرچ آپریشن بھی مکمل ہوگیا ہے۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ عمارت کےگراؤنڈ فلوراورمیزنائن فلورکوشدیدنقصان ہواہے جبکہ عمارت کوآگ کےنتیجےمیں کافی نقصان پہنچاہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کے ایم سی، پاک بحریہ سمیت اسنارکل کی نے حصہ لیا ، آگ لگنے کےباعث لاکھوں کاسامان ،کئی موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں بھی جل گئیں۔

ایس بی سی اے حکام نے کہا ہے کہ عرشی سینٹرکی عمارت کو سیل کردیاگیاہے، عمارت سیل کرنے کا مقصدکوئی شخص اندرداخل نہ ہوسکے، کمیٹی عمارت کےمعائنےکےبعدرپورٹ پیش کرےگی ، معائنہ کےبعدعمارت کا فیصلہ ہوگاکہ یہ استعمال کے قابل ہےیانہیں تاہم عرشی سینٹرسےمنسلک علاقےمیں حفاظتی طور پر بجلی منقطع ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز عائشہ منزل پر عرشی شاپنگ مال کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے رہائشی عمارت کوبھی لپیٹ میں لے لیا، ۔ شہری عمارت کی چھت پر چڑھ کر بچاؤ بچاؤ چلاتے رہے جبکہ عمارت کے سامنے کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں اور اسنار کل نے آگ بجھائی جبکہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے بھی آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا ، عینی شاہدین نے بتایا فائر بریگیڈ پندرہ سے بیس منٹ تاخیر سے پہنچنے پر آگ نے مزید شدت اختیار کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں