منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کا موسم ؟ امریکی ماہرین کی خوفناک پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق 2015 کے بعد سے کراچی میں ہرسال گرمی ریکارڈ بنا رہی ہے، اور ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کراچی اب دہکنے لگا ہے۔

غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں نے کراچی کا موسم خراب کردیا ہے ، اب امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں کراچی کا پارہ 3.3 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2080 تک دنیا کے چار ہزار سے زائد شہروں میں درجہ حرارت پانچ سے چھ ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے مقامات میں پاکستان کے بھی کئی شہر شامل ہیں، پیش گوئی کے مطابق پاکستان کےجو شہرسب سے زیادہ متاثر ہوں گے ان میں کراچی، لاہور، فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی،، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق کراچی کا موسم گرما اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد خشک رہنے کا خدشہ ہے، جب کہ موسم سرما پانچ ڈگری گرم اور صرف اعشاریہ چار فیصد بارشوں کا امکان ہے، اس وقت کراچی کا موسم ایسا ہوسکتا ہے جیسا کہ اس وقت سعودی عرب کے شہر الباحہ کا ہے

گزشتہ روز بھی درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھوا اور گرمی کی شدت پچاس سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس کی گئی، یکم جولائی کے بعد سترہ جولائی کی رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں رات کا اوسط درجہ حرارت 27.9 ڈگری ہے لیکن سترہ جولائی کی رات کم سےکم درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈریکارڈ ہوا یعنی معمول سےچاراعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں