اشتہار

’کراچی کے ریڈ زون میں سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکار تعینات‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنا دیا جارہا ہے اس ضمن میں ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریڈ زون میں سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ 8 ایس پیز کی نگرانی میں سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، اطلاعات تھی ریڈزون میں احتجاج کیا جائیگا۔

- Advertisement -

ساجد سدوزئی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں تھی، آج اسمبلی کا پہلا اجلاس ہے، سیکیورٹی غیر معمولی رکھی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں