جمعرات, اپریل 10, 2025
اشتہار

کراچی میں شدید گرمی ، آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پارہ 40ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کا موسم دو تین روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ بھی بڑھ رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے شام کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں بارش اور تیز ہوائوں کا بھی امکان ہے۔

کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور دیگربالائی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آنےوالےدنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر قائد سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکانِ ہے۔

Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں