جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی کا موسم پھر تبدیل، مارچ میں سردی واپس لوٹ آئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کا موسم پھر تبدیل ہوگیا اور مارچ میں سردی واپس لوٹ آئی، کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے سردی میں اضافہ ہوگیا، کراچی کا موسم بھی خنک ہواؤں سےبدل گیا اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت تیرہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی سرد اورخشک ہواؤں کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے ، جبکہ جمعہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

بلوچستان بھی غیرمعمولی سردی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا، کوئٹہ اور زیارت میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا،ایک فٹ تک برف باری سے پارہ منفی تین تک گرگیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے اور میدانی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں