کرک : انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کرک میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم ہوا۔
جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار کوچ ڈی آئی خان سے پشاور جا رہی تھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو اورمقامی افراد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم
ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد زیرعلاج ہے تاہم زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
یاد رہے رواں سال فروری میں کرک میں تحصیل بانڈہ کے علاقے میں طوطکی موڑ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔