کرم: امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر 3 عمائدین کو گرفتار کرلیا گیا، انتظامیہ نے ایپکس کمیٹی کے فیصلو پر عمل کو یقنی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سید رحمان، سیف اللہ اور کریم خان نے تاحال دستخط نہیں کیے، ایپکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پاڑا چنار پریس کلب کے باہر دھرنا دیکر روڈ بند کرنے والوں پربھی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ تمام راستے ہرصورت کھول کر آمدورفت یقینی بنائی جائےگی، بگن میں ڈی سی کرم جاویداللہ محسود پر حملے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت ہوگئی
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مقدمے میں نامزد 5 دہشت گردوں میں سے 3 کو گرفتار کیا جاچکا ہے، دیگر دہشت گردوں اور نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ کرم میں گزشتہ مہینے امن معاہدے کے بعد بگن میں ضلع انتظامیہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی سی جاویداللہ محسود زخمی ہوگئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کی تھی، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کو تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔
لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی