باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صنم سعید کسی سے کم نہیں اور اب اس بات کا اعتراف بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر نے بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صنم سعید اور فواد خان کے ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کو جب سے بھارتی ڈرامہ چینل پر پیش کیا گیا تب سے بھارتی بھی ان دونوں کی اداکاری کے دیوانے ہوگئے۔ بھارتی ڈراموں کے برعکس مختصر، بامقصد پلاٹ اور بہترین مکالمہ نگاری کے ڈرامہ ’زندگی گلزار ہے‘ کو بھارت میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔
ڈرامے میں مرکزی کرداروں فواد خان اور صنم سعید نے بھی بہترین اداکاری کی۔ فواد خان تو بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں چنانچہ بھارتی پہلے ہی فواد خان کے دیوانے ہیں، اب صنم سعید کی اداکاری کا اعتراف کرن جوہر نے بھی کرلیا۔
کرن جوہر نے ٹوئٹر پر صنم سعید کو فالو کیا۔ صنم سعید نے ان کا شکریہ ادا کیا تو کرن جوہر نے جواب میں ’زندگی گلزار ہے‘ میں ان کی بہترین اداکاری کی تعریف کردی۔
@karanjohar I just saw that you follow me. Hello and welcome, I’m honoured!
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) May 14, 2016
@karanjohar thank you so much!
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) May 15, 2016
اس سے قبل بھی پاکستانی اداکار اور اداکارئیں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ہلچل مچا چکی ہیں جن میں ایک نام ماورا حسین کا بھی ہے۔ ماہرہ خان بھی بالی وڈ میں ایک فلم ’رئیس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان ادا کر رہے ہیں۔