ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

صرف اتنا کھانا کھائیں جتنا ضروری ہو لالچ میں نہ آئیں: کرن جوہر

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر کے وزن میں زبردست کمی کا چرچا ہر جگہ ہے جب کہ کچھ نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کے وزن کم کرنے پر مختلف قیاس آرائی کی گئی کہ کچھ نے کہا کہ انہوں نے ایک دوائی کا استعمال کرکے وزن کم کیا ہے۔

تاہم اب بھارتی فلمساز نے خود ہی اپنی اچانک تبدیلی کی اصل وجہ پر اپنی خاموشی توڑ دی، گزشتہ روز لائیو شیشن میں بتایا کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔

کرن جوہر نے کہا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت تھی اس لیے میں نے اپنا وزن کم کیا۔

کرن جوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں اب بھی میڈیسن لے رہا ہوں لیکن میرا وزن روزانہ صرف ایک وقت کا کھانا کھانے کی وجہ سے کم ہوا ہے، میں اپنی فٹنس کر برقرار رکھنے کے لیے پیڈل بال کھیلتا ہوں۔

فلم ساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وزن کی یہ تبدیلی بہتر صحت کے مقاصد کے حصول کے لیے ہے اور یہ ہدف صحت مند طریق سے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کھائیں صرف اتنا کھائیں جتنا ضروری ہو اور لالچ میں نہ آئیں، اچھی غذا، ورزش، اور خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں