بالی ووڈ کے معروف فلمساز، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ کرن جوہر اور اداکار کارتک آریان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2021 میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 34 سالہ اداکار کارتک آریان اور 52 سالہ سینئر فلمساز کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں وہ فلم دوستانہ 2 چھوڑ گئے تھے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق 3 سال تک دونوں کے معاملات درست نہیں ہوئے لیکن اب بلآخر دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے جس کے بعد 25 دسمبر کو کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ کارتک دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ایک نئی فلم میں کام کریں گے، جس کا عنوان ’تم میری میں تیرا، میں تیرا تم میری‘ ہے۔
کرن جوہر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’رومانس میں لپٹا، یہ ہے آپ کے لیے ہماری طرف سے کرسمس کا بہترین تحفہ! اداکار کارتک آریان کی فلم ’ تم میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما پروڈکشن کی جانب سے پروڈیوس کردہ، کارتک آریان کی اداکاری والی اس فلم کی ہدایت کاری سمیر ودوانز کریں گے، تاہم، میکرز نے فلم میں لیڈنگ لیڈی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔