بالی ووڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے وزن میں کمی پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
فلمساز کرن جوہر کے وزن میں زبردست کمی کا ہر طرف چرچا ہے جبکہ کچھ نے تو ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کرن جوہر نے تیزی سے وزن کم کرنے کی دوا استعمال کی ہے۔
تاہم، 17 اپریل کو ایک انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے وزن میں اچانک تبدیلی کی اصل وجہ پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
فلمساز نے اپنے وزن میں زبردست کمی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے دریافت کرنے کے ساتھ شروع ہوا… کہ مجھے اپنے خون کی سطح کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزن میں کمی کی بنیادی وجہ ایک سخت ڈائٹ پلان ہے جس کی وجہ سے وہ دن میں صرف ایک کھانے تک محدود ہیں۔ اس ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے کے علاوہ، کرن نے اپنی تبدیلی میں مدد کے لیے تیراکی اور پیڈل بال کو بھی اپنے معمولات میں شامل کیا۔
کرن جوہر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی جسمانی تبدیلیاں صحت کے خدشات سے متاثر ہیں اور اپنے مداحوں کو ذہنی طور پر کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اس سے قبل آئیفا ایوارڈز میں کرن جوہر نے اپنے وزن میں کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا یہ صحت مند ہے، اچھا کھانا، ورزش کرنا، اور اچھے لگنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا۔