ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے انڈر ورلڈ ڈان سے کیسے بچایا؟ کرن جوہر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلم ہدایتکار کرن جوہر نے انڈر ورلڈ ڈان کی دھمکی کے بعد سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے اپنے ساتھ کھڑے ہونے کا قصہ سنا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے حالیہ انٹرویو میں ماضی کے خوفناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے پریمیئر کے دوران مجھے انڈر ورلڈ ڈان کی جانب سے دھمکی ملی۔

کرن جوہر نے بتایا کہ دھمکی کے پیشِ نظر میں ایک ہوٹل میں خفیہ طور پر رہ رہا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان کو اس بارے میں علم ہوا تو وہ میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور کہا کہ ’آپ میرے ساتھ رہو۔ میں آپ کیلیے اپنے سینے پر گولی کھاؤں گا۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل کرن جوہر نے اپنی خود نوشت میں دھمکی ملنے کا قصہ بیان کیا تھا جو کچھ یوں ہے:

’ایک دن فون کی گھنٹی بجی تو میری والدہ نے اٹھایا۔ وہ انڈر ورلڈ سے کال تھی۔ ایک آدمی بولا کہ ’آپ کے بیٹے نے سرخ ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ میں اسے ابھی دیکھ سکتا ہوں اور اگر آپ یہ فلم جمعہ کو ریلیز کرتے ہیں تو ہم اسے گولی مار دیں گے‘۔

کسی وجہ سے وہ نہیں چاہتے تھے کہ فلم اس جمعہ کو ریلیز ہو۔ یہ ابو سالم نامی شخص کی کال تھی اور میری ماں دہشت سے کانپ رہی تھی۔ وہ فون رکھ کر دروازے کی طرف بھاگی۔

کرن جوہر کے مطابق شاہ رخ خان جو جب پتا چلا تو انہوں نے میری والدہ کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے بیٹے کو کچھ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں