اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کرن جوہر امریش پوری سے بہت زیادہ خوف زدہ کیوں تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آنجہانی اداکار امریش پوری سے بہت ڈرتے تھے۔

اپنے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں انھوں نے بتایا کہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔ وہ فلم میں کاجول کے باپ کا کردار ادا کرنے والے امریش پوری سے بہت زیادہ خوفزدہ رہتے تھے۔

ماضی کو یاد کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے والد اور امریش جی ایک ہی گاؤں کے تھے۔

- Advertisement -

ہدایت کار نے کہا کہ اس لیے میرے والد نے مجھے سب سے پہلے جس شخص کے پاؤں چھونے کا کہا وہ امریش پوری تھے۔

کرن نے ماضی کی سپر ہٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ امریش پوری فلم کی تفصیلات کے بارے میں کافی سنجیدہ رہتے تھے۔

انھوں نے مجھ سے آکر پوچھا کہ کیا وقت ہے؟ میں نے انھیں شوٹنگ کا وقت بتا دیا مجھے لگا وہ اسی وقت کا پوچھ رہے ہیں۔

ہدایت کار نے بتایا کہ وہ مجھ سے یہ پوچھ رہے تھے کہ لندن میں اس لمحے کیا وقت ہوا ہے تاکہ وہ اپنی گھڑی کو اس وقت میں سیٹ کرسکیں۔ تاہم میں ان سے ڈرتا تھا اس لیے سمجھ نہ سکا۔ وہ بہت اچھے انسان تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں