جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارتی اداکار نے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار کرن کُندرا نے اذان کے احترام میں گفتگو روک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کرن کُندرا کی جانب سے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روکنے کا واقعہ کچھ دن پہلے پیش آیا تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن کندرا اپنے نئی آنے والے ڈرامے ‘تیرے عشق میں گھائل’ کی پریس کانفرنس میں مصروف تھے کہ اس دوران اذان شروع ہوگئی۔

- Advertisement -

اداکار نے ساتھی اداکارہ کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اذان ہو رہی ہے ، دو منٹ بعد بات کرتے ہیں۔

اداکار اذان کے احترام میں خاموش ہوگئے پھر بعد میں پریس کانفرنس دوبارہ شروع کی۔ کرن کندرا کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار نے دل جیت لیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں