12.7 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کمسن بیٹی کے دل کی سرجری، کرن سنگھ نے بیٹی کو ’فائٹر‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور نے کمسن بیٹی کی دل کی سرجری کے بعد انہیں فائٹر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن سنگھ گروور ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم ’فائٹر‘ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔

فلم میں کرن سنگھ نے آئی اے ایف آفیسر اور اسکواڈرن لیڈر سرتاج ’تاج‘ گل کا کردار اداکیا ہے۔

- Advertisement -

تاہم اب انٹرویو میں کرن سنگھ نے بیٹی دیوی کے دل میں دو سوراخوں کی تشخیص ان کی سرجری سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکار نے کہا کہ اگر آپ کو اس کی کہانی معلوم ہوتی کہ اگرچہ وہ 14 ماہ کی ہے وہ اپنے دل میں دو سوراخوں کے ساتھ پیدا ہوئی تھی اور ہمیں اوپن ہارٹ سرجری سے گزرنا پڑا، بیٹی ایک فائٹر ہے۔

یاد رہے کہ کرن سنگھ گروور نے اداکارہ بپاشا باسو سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام جوڑی نے دیوی رکھا جس کی پیدائش 12 نومبر 2022 کو ہوئی تھی۔

کرن نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے تیسرے دن تک نہیں معلوم تھا میں صرف اتنا کہوں کہ والدین بننے کے لیے کچھ اور طاقت اور تمام والدین کے لیے احترام کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بہت ہی مشکل صورتحال تھی۔

اس سے قبل اگست 2023 میں بپاشا باسو نے نیپا دھوپیا کے ساتھ لائیو شو میں آزمائشی وقت کے بارے میں بات کی تھی اور بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئی تھیں کہ بیٹی کے دل میں دو سوراخ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں