جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بیٹے کو اچھی طرح سمجھا دیا ہے وہ کوئی ’وی آئی پی‘ نہیں، کرینہ کپور

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کو اچھی طرح سے باور کرادیا ہے کہ وہ کوئی ’وی آئی پی‘ نہیں ہیں۔

سیف علی خان کی منکوحہ کرینہ کپور ان بے باک اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنے دل کی بات زبان پر لانے میں دیر نہیں لگاتیں۔ اپنے حالیہ انٹرویوز کے دوران انھوں نے کچھ متنازع بیانت دیے تھے جس کی وجہ سے وہ تنازع میں بھی الجھ گئی تھیں۔

حال ہی میں انھوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کے لیے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا جو خبروں کی زینت بنا تھا۔ تاہم اس مرتبہ وہ جس وجہ کی بنا پر خبروں میں ہیں وہ دلچسپ ہے۔

- Advertisement -

لال سنگھ چڈھا کی اداکارہ نے مشہور فوربس انڈیا میگزین کے سرورق پر آنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔

میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے پاپرازی کلچر پر اپنے بیٹے تیمور کے ردعمل کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ اپنے بیٹے تیمور کو انھوں نے سمجھا دیا ہے کہ چونکہ اس کے والدین مشہور ہیں اور اداکار ہیں، اس لیے پاپارازی فوٹوگرافر ان کی تصویر کھینچتے ہیں۔

کرینہ کپور خان نے فوربس انڈیا کو بتایا کہ میرا بیٹا پوچھتا ہے کہ کیا میں وی آئی پی ہوں؟ تو میں نے اسے بتایا کہ نہیں، تم وی آئی پی نہیں ہو، شاید تمہارے والدین ہیں، ابھی تم کچھ بھی نہیں ہو۔

میں نہیں چاہتی کہ وہ اس سوچ کے ساتھ بڑا ہو کہ میرے والدین کچھ ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ اسے سمجھ آئے کہ اسے اپنی زندگی میں کچھ کرنا ہے۔

تاہم کرینہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند نہیں کیا۔ صارفین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو ٹرول کیا اور کہا انھیں ایک وی آئی پی اور عوامی شخصیت میں فرق کا پتا ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں