بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی پر عامر خان کا ردعمل کیا تھا؟ کرینہ کپور کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے ردعمل کے بارے میں انکشاف کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے حال ہی میں وکی کوشل، شبانہ اعظمی، راج کمار راؤ اور انا بین کے ساتھ گفتگو کی جہاں انہوں نے اپنے اور عامر خان پر ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے اثرات کے بارے میں بتایا۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ عامر خان فلم کی ناکامی سے بہت متاثر ہوئے اور وہ ایک موقع پر بالکل دلبرداشتہ ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کے بیٹے جیند کا فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سے متعلق انکشاف

کرینہ کپور نے کہا کہ فخر محسوس کرتی ہوں کہ مجھے اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے ایک تقریب میں عامر خان سے ملاقات کا ذکر کیا جہاں انہوں نے مذاق میں ان سے پوچھا تھا کہ ’فلم تو نہیں چلی ہماری، تم مجھ سے بات تو کرو گی نا؟‘۔

معروف اداکارہ نے اپنی مایوسی کو تسلیم کرتے ہوئے فلم میں اپنے کردار کیلیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ’روپا‘ کے کردار نے میرے لیے بہت کچھ کیا۔

جب شبانہ اعظمی نے ان سے وضاحت کرنے کو کہا تو کرینہ کپور نے اپنے کردار روپا کو ادویت چندن کی جانب سے خوبصورتی سے لکھنے کو سراہا۔

اداکارہ کے مطابق کمرشل بلاک بسٹرز کے برعکس لال سنگھ چڈھا کو پورے دل سے بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہر ایک نے بہترین کام کیا، ہم نے نہیں سوچا تھا کہ یہ 500 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں