اشتہار

کرینہ کپور کی لاکھوں روپے کی شرٹ مذاق بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور ڈیڑھ لاکھ بھارتی (چار لاکھ پاکستانی روپے) کی برانڈڈ شرٹ پہن کر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

بالی ووڈ اداکاراؤں کے لباس کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات اداکاراؤں کو لباس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ کرینہ کپور کے ساتھ ہوا جب انہوں نے برانڈڈ  شرٹ زیب تن کی۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں کرینہ کپور کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی تھیں، انہوں نے ڈینم جینز کے ساتھ ویسٹ لیئرڈ شرٹ پہن رکھی تھی۔

اداکارہ کو سیاہ چشمہ لگائے بیگ تھامے ایئرپورٹ پر تصاویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم کرینہ کپور کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسی شرٹ تو ہمارے یہاں سردیوں میں بھینس کے بچے کو پہناتے ہیں، دوسرے نے کہا کہ ’اسے تو چوہے کھا گئے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے کہتے ہیں پیسوں کا ضیاع۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس سے اچھی شرٹ تو پانچ سو روپے میں مل جاتی ہے اگر سونے جڑے ہوتے تو بات الگ تھی۔‘

کرینہ کپور

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے بیوقوفی کہتے ہیں، نہ ہی قیمت اچھی ہے نہ شرٹ اچھی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں