تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کرینہ کپورکیٹ ونسلیٹ کی سیریز سے متاثر، ویسا ہی کردار نبھانے کا فیصلہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے ایک مشہور کردار سے متاثر ہوکر فلمساز ہنسل مہتا کی نئی آنے والی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم جس کا نام ممکنہ طور پر ’بکنگھم مرڈرز‘ ہوگا، اس فلم میں کام کرنے کے لیے وہ کیٹ ونسلیٹ کی مشہور سیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘میں ادا کیے گئے جاسوس کے کردار سے متاثر ہوئیں۔

کرینہ نے مشہور جریدے ورائٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں ہنسل مہتا کے نئے آنے والے پراجیکٹ میں ایک ماں اور جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہوں جسے بکنگھم شائر کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ہونے والے ایک قتل کیس کی تفتیش کرنی ہے۔

کرینہ نے بتایا کہ مجھے سیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘ بہت پسند ہے اور جب ہنسل مہتا میرے پاس آئے تو میں نے اُنہیں بتایا کہ میں اس طرح کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں لہٰذا، ہم نےنئے پراجیکٹ میں کیٹ ونسلیٹ کے جاسوس پولیس اہلکار سے ملتا جلتا کردار شامل کیا اور میں پہلی بار اس طرح کا پراجیکٹ کر رہی ہوں۔

ونسلیٹ نے اپنی سیریز میں شو کے مرکزی کردار جاسوس مارے شیہان کے طور پر اپنی کارکردگی کے لیے مرکزی اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

کرینہ کپور اس وقت کئی  پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔ وہ سوجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں نظر آئیں گی جس کی کہانی  کتاب ’دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ سے اخذ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وہ تبو اور کریتی سینن کے ساتھ ایک کامیڈی فلم میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

Comments

- Advertisement -