پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کرینہ کپور کی فلم ’جانِ جاں‘ نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور کی فلم ’جانِ جاں‘ نے نیٹ فلکس پر سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جانِ جاں‘ کو دنیا بھر میں 20.2 ملین مرتبہ دیکھا گیا اور یوں یہ نیٹ فلکس انڈین پر سال 2023 کے نصف میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم رہی۔

کرینہ کپور کی فلم نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عنوانات کی فہرست میں 83ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

- Advertisement -

فلم کی کہانی کافی دلچسپ ہے جس میں کرینہ کپور کے ساتھ جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما شامل ہیں۔ فلم کی کامیابی خواتین کی زیرِ قیادت مواد کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اداکارہ کی مقبولیت کو اجاگر کرتی ہے۔

بعدازاں کرینہ کپور کو فلم ’کریو میں دیکھا گیا جو نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کیریئر کی ایسی فلموں کے بارے میں بات کی تھی جن میں کام کرنا ان کیلیے باعثِ فخر رہا۔

بالی وڈ ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک نہیں بلکہ دو کامیاب خواتین پر مبنی فلموں کا حصہ بن کر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں جن کی کہانیاں دوستی، محبت اور تفریح پر مبنی ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا تھا کہ ہم نے اکثر مرد اداکاروں کو فلم میں روڈ ٹرپ یا ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن خواتین کو ایسا کرنے پر مجبور کرنا اور پھر دنیا ان کو دیکھے، یہ ایک الگ ہی احساس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’اومکارا‘ سے لے کر ’جب وی میٹ‘، ’ہیروئن‘، ’ویرے دی ویڈنگ‘، ’جانِ جاں‘ اور اب ’کریو‘ تک میرے کردار ہمیشہ کافی مضبوط رہے، میں نے ایک پیغام دینے کیلیے ان کرداروں کو منتخب کیا۔

انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ آج مجھے لگتا ہے کہ بات صرف ہیرو یا ہیروئن کی نہیں بلکہ فلم کے مواد کی ہوتی ہے جو لوگوں کو جوڑتی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں 25 سال گزارنے کے بعد اس مقام پر آنے کیلیے بہت مشکور ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں