اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

کرینہ کپور بیٹے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار کیوں ہوئیں؟ وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے بیٹے کی پیدائش پر ڈپریشن کی زد میں آگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں دسمبر 2016 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے نے اپنے بچے کا نام تیمور رکھا تھا۔

اداکارہ کے بیٹے کا نام مغل بادشاہ تیمور کی نسبت پر رکھے جانے کے باعث بھارت میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں، معصوم بچے کا خیر مقدم کرنے کے بجائے ملک بھر میں نام کو تبدیل کروانے کے سلسلے میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ، شادی کے بعد بیٹے تیمور کے نام پر کھڑے ہونے والے تنازع کے باعث وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

میرے بیٹے تیمور کے نام پر ہونے والے ڈرامے نے انہیں ذہنی طور پر کافی متاثر کیا۔ میں یہ سوچتی تھی کہ لوگ میرے بیٹے کے نام کے بارے میں اتنی بات کیوں کر رہے تھے؟

جب بیٹے کی جانب دیکھتی تھی تو سوچتی تھی کہ جس کیلئے اتنا ڈرامہ کیا جارہا ہے اسے تو معلوم بھی نہیں ہے کہ محض اس کے نام پر باہر ایک ہنگامہ کھڑا ہوچکا ہے۔

کراچی میں معاشرے پر مردوں کا غلبہ نہیں : عائشہ طور

اداکارہ نے کہا کہ آج لوگ وہ ساری باتیں بھول گئے اور تیمور کے نام کو قبول کرتے ہوئے اسے بے تحاشہ پیار بھی کرنے لگے، جس سے اب میں بھی سکون کا سانس لینے لگی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں