پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کرینہ کپور نے فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی ‘بیبو‘ کرینہ کپور نے سُپر اسٹار عامر خان کی سابق اہلیہ و فلمساز کرن راؤ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

کرینہ کپور نے مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے فلم ڈائریکٹر اور کاسٹ کو سراہا۔

بالی وڈ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کرن راؤ کو بھی مینشن کیا۔ ادھر، عامر خان کی سابق اہلیہ نے کرینہ کپور کی مذکورہ پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور تعریف کرنے پر ’بیبو‘ کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

فلم ”لاپتا لیڈیز“ کا ٹریلر

گزشتہ ہفتے نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فلم پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ فلم دیکھ کر انتہائی شاندار وقت گزارا، لیڈیز نے میرے دل میں جگہ بنا لی۔

عالیہ بھٹ نے لکھا تھا کہ اتنی خوبصورت فلم اور پوری کاسٹ کی شاندار پرفارمنس رہی، آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔

ان سے قبل پرینکا چوپڑا نے بھی ’لاپتا لیڈیز‘ کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ فلم میں تفریح اور سفق دینے کیلیے کرن راؤ کی شکر گزار ہوں۔

’لاپا لیڈیز‘ ایک فرضی ریاست نرمل پردیش پر بنائی گئی ہے جہاں دو دلہنیں ایک ٹرین میں غلطی سے بدل جاتی ہیں۔ ایک کو دوسرے کا دولہا گھر لے جاتا ہے جبکہ دوسری ریلوے اسٹیشن پر پھنس جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں