ممبئی: بالی وڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور نے پہلی او ٹی ٹی کرائم تھرلر فلم ’جانِ جاں‘ کی ریلیز کے بعد اپنے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سنا دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے نامور ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ فلم بنانے کی تصدیق کر دی۔ اس وقت اداکارہ حیدر آباد میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں سڑک پر تباہ ہوتی ہوئی کار کے سامنے خوف کی حالت میں کھڑی دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ کیا مجھے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ میں کس کیلیے شوٹنگ کر رہی ہوں؟ وہ ہدایت کاروں میں میرا سب سے پسندیدہ ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری ان کے ساتھ چوتھی فلم ہے مگر آخر نہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہدایت کار روہت شیٹی کو ٹیگ کیا۔