اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

کرینہ نے سیف کو خون میں لت پت دیکھتے ہی کیا کہا؟ چارج شیٹ میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 16 جنوری 2025 کو بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے کی چارج شیٹ میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق باندرہ پولیس نے سیف علی خان چاقو حملہ کیس میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں چارج شیٹ جمع کروائی جس کے مطابق پولیس نے 111 گواہوں پر جرح کی اور 48 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔

سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے پولیس کو دیا گیا بیان بھی اس میں شامل ہے۔ کرینہ کپور نے پولیس کو بتایا کہ حملے سے قبل وہ کسی کام سے ریا کپور کے گھر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سیف علی خان پر چاقو حملے کے وقت کرینہ کپور نشے میں تھیں؟

کرینہ کپور کے مطابق رات 1 بج کر 20 پر گھر واپس آئی تو بچوں کو دیکھا اور پھر اپنے کمرے میں چلی گئی، میں سونے ہی لگی تھی کہ اچانک جونو (آیا) پریشانی کی حالت میں کمرے میں داخل ہوئی اور بتایا کہ ایک شخص چاقو لے کر جے (بیٹا) کے کمرے میں گھس آیا ہے اور پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان جے کے کمرے میں گئے جہاں انہوں نے کالی ٹی شرٹ میں ایک شخص کو جے کے بیڈ کے پاس کھڑا دیکھا۔ جب سیف علی خان اُس ملزم کی طرف بڑھا تو اس نے اداکار کو چاقو گھونپ دیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران میں چیختی رہی اور کسی طرح جے کو اُس کمرے سے نکال کر باہر لے آئی، میں جے اور جونو کے ساتھ 12ویں منزل پر پہنچی جبکہ چند منٹ بعد سیف بھی خون میں لت پت وہاں پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان اُس شخص پر حملہ کرنے کیلیے کوئی چیز تلاش کر رہے تھے لیکن میں نے کہا کہ سب چھوڑیں اور چلیں اسپتال چلتے ہیں۔

سیف علی خان کو 16 جنوری کے روز ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر چاقو حملے میں زخمی کیا گیا تھا، اس سلسلے میں پولیس نے محمد شریف الاسلام شہزاد نامی ملزم کو گرفتار کیا جو اس وقت جیل میں قید ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں