اشتہار

کرینہ کپور کی منفرد انداز میں ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ویلنٹائن ڈے پر منفرد پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرینہ کپور نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی رنگ کی ساڑھی میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرینہ کپور اپنے فیشن اوتار کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں شہرت رکھتی ہیں، تصاویر میں اداکارہ نے سلور جھمکے پہن رکھے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی فیورٹ ہوں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کرینہ کی ساڑھی میں ملبوس تصاویر کی تعریف کررہے ہیں ڈیزائنر منیش ملہوترا لکھا کہ ’اور ہم سب کی بھی۔‘

نیہا دھوپیا نے تعریف کرتے ہوئے کیپشن باس لکھا جبکہ سوہا علی خان نے سرخ دل کی ایموجی شیئر کی۔


واضح رہے کہ کرینہ کپور کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں دی کریو، ویر دی ویڈنگ ٹو، ہنسل مہتا، تخت شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں