پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کرینہ کے اس سرخ جوڑے کی قیمت کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کے سرخ رنگ کے جوڑے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز والدہ ببیتا کپور کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں سرخ رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں شرکت کی تھی، اس موقع پر نیتو کپور، کرشمہ کپور سمیت معروف شخصیات موجود تھیں۔

کرینہ نے والدہ کی سالگرہ کی تقریب کے لیے سرخ لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ اپنے والد کے گھر کے باہر تصاویر کے لیے خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی قیمت تقریباً 37 ہزار 727 بھارتی روپے 495 امریکی ڈالر ہے، یعنی یہ لباس پاکستانی روپے کے حساب سے 92 ہزار سے زائد کا ہے۔

کرینہ کا یہ جوڑا ڈیزائنر جیسن وو کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور ایسے لباس کو ‘شارٹ پلیٹیڈ ڈریس’ کہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں