اشتہار

کرینہ اور کے جی ایف اسٹار یش ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کرینہ کپور اور کے جی ایف اسٹار یش ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ اب کناڈا فلموں میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور ان دنوں اپنے کیریئر سے بھرپور طریقے سے لطف اٹھا رہی ہیں۔ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’جان جان‘ میں ناقدین نے ان کی پرفارمنس کو کافی سراہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اب ہندی فلم انڈسٹری کا یہ ستارہ جنوبی بھارتی کی کناڈا انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمانے کو تیار ہے۔ کرینہ کپور بلاک بسٹر فلم کے جی ایف کے سُپراسٹار یش کے ہمراہ اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ’بیبو‘ اور ’روکی‘ فلمساز گیتو موہن داس کی آنے والی نئی فلم ’ٹاکزک‘ میں ایک دوسرے کے مدمقابل مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم کناڈا انڈسٹری کے تحت بنائی جائے گی جس میں یش کے مدِ مقابل کردار کے لیے کرینہ کپور خان سے رابطہ کیا گیا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے فلم کے لیے ہامی بھی بھر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم میکرز اور کرین کپور کے درمیان پروجیکٹ سے متعلق ڈیل پر اب بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

کناڈا فلم ’ٹاکزک‘ کے لیے فلمساز کو ایک ایسی ہیروئن کی ضرورت تھی جو پہلے سے ہی فین فالوونگ اور اعلیٰ شہرت رکھتی ہو تاکہ اس پروجیکٹ کو مزید بڑا اور کامیاب بنایا جا سکے۔

ذرائع ابلاغ نے کہا کہ اگر کرینہ کپور اور فلم میکرز کے درمیان معاہد طے پاگیا تو کرینہ اور سُپر اسٹار یش ایک ساتھ پہلی بار فلم میں نظر آئیں گے اور یہ کناڈا فلموں میں کرینہ کا ڈیبیو ہوگا۔

دریں اثنا یش نے انسٹاگرام پر فلم ’ٹاکزِک‘ کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جسے شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔ یش نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بتایا کہ ’ٹاکزک‘ آئندہ سال اپریل میں تھیٹرز کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں