کرینہ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟ -
The news is by your side.

Advertisement

کرینہ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد ماں کے رتبہ پر فائز ہونے والی ہیں اور کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کل وہ کیا کھا رہی ہیں؟

ایک عام خیال یہ تھا کہ وہ میٹھے کا استعمال زیادہ کر رہی ہوں گی اور مختلف اقسام کے بدیسی پکوانوں کا استعمال کر رہی ہوں گی۔ مگر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بتا کر حیران کردیا کہ ان کی پسندیدہ خوارک کریلا ہے۔

میں کوئی لاش نہیں جو کام نہیں کر سکتی، کرینہ میڈیا پر برس پڑیں *

بقول ان کے انہیں کریلے کا کڑوا ذائقہ بہت پسند ہے۔

kareena

وہ کہتی ہیں کہ کریلا آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے لہٰذا وہ کریلے کی بے حد شوقین ہیں۔

یہی نہیں کرینہ کو دیگر سبزیاں کھانا بھی بے حد پسند ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ آنے سے قبل انہوں نے دوپہر کے کھانے میں لوکی مٹر تناول کیا تھا۔

کرینہ کپور کی دوران حمل ریمپ پر واک *

کرینہ نے بتایا کہ انہیں بھارت کے مقامی طور پر تیار ہونے والے میٹھے جیسے سوجی کے پیڑے اور بیسن کے لڈو وغیرہ بہت پسند ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کومشورہ دیا کہ وہ اپنے کھانوں میں سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔

kareena-2

واضح رہے کہ کرینہ کپور ایکتا کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا حصہ تھیں جس میں ان کے ساتھ سونم کپور بھی فلم میں اداکاری کر رہی تھیں تاہم کرینہ نے اپنی صحت کے باعث فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب وہ اپنے گھر میں نئے آنے والے مہمان کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں