جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کرینہ کپور کی پرانی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بے بو‘ کے نام سے مشہور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیٹ سے ان دیکھی تصاویر سامنے آگئیں۔

2009ء میں راج کمار ہیرانی کی ہدایتکار میں بننے والے بلاک بسٹر فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں کرینہ کپور نے ’پیا‘ نامی ڈاکٹر کا کردار نبھایا تھا۔

انسٹاگرام پر ودھو ونود چوپڑا فلمز کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں کرینہ کپور کو مختلف انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

پہلی تصویر میں انہوں نے سبز رنگ کا کُرتا زیب تن کیا جبکہ دوسری میں انہیں جامنی رنگ کی ساڑھی، کچھ زیورات اور عینک میں دیکھا جا سکتی ہیں۔

تیسری تصویر میں کرینہ کپور کو ایک کالج کی طالبہ کے طور پر دکھایا گیا جس میں وہ گلابی ٹاپ اور نیلے رنگ کا اسکارف پہنے کندھے پر بیگ لٹکائے کھڑی ہیں۔

چوتھی میں وہ چھوٹے بالوں کے ساتھ گلابی اور سفید رنگ کی کُرتی پہنے ہوئے دکھائی گئیں جبکہ آخر میں کلاسک پیا کا روپ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں