پیرس: فرانس کے شہرہ آفاق فٹبالر کریم بینزیما نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف فرانسیسی فٹبالر یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا، انہوں نے لکھا کہ میں نے کوشش کی، کیرئیر کے دوران کئی غلطیاں بھی ہوئیں۔
آج اپنی 35ویں سالگرہ منانے والے بینزیما نے نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے اپنی کہانی تحریر کی اور یہ ہمارا اختتام ہے۔‘
J’ai fait les efforts et les erreurs qu’il fallait pour être là où je suis aujourd’hui et j’en suis fier !
J’ai écrit mon histoire et la nôtre prend fin. #Nueve pic.twitter.com/7LYEzbpHEs— Karim Benzema (@Benzema) December 19, 2022
واضح رہے کہ نامور فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما فیفا ورلڈکپ سے قبل ان فٹ ہوکر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لائنل میسی کا ’بچپن‘ کا انٹرویو وائرل
کریم بینزیما نے 97 میچز میں فرانس کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے اپنی قومی ٹیم کے لیے 37 گول بھی اسکور کیے، رئیل میڈرڈ کے کپتان کو سال 22-2021 میں کلب کی جانب سے بہترین پرفارمنس دینے پر بلون ڈی اور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔