ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کرینہ کپور سے موازنہ : اداکارہ نوشین شاہ بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نوشین شاہ نے بھارتی فلمی اداکارہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے دانتوں پر تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کو بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے اپنا موازنہ کرنا پسند نہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے دانت بہت بڑے ہیں۔

نوشین شاہ نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اُن کے مداح اُن کا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کرتے ہیں۔ اداکارہ کی اس بات پر شو کے میزبان تابش ہاشمی نے بڑا مضحکہ خیز ردِعمل دیا۔

- Advertisement -

جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا تھا کہ ان کا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کیا جارہا ہے تو ان کا بھی ایسا ہی ردِ عمل تھا جس پر میزبان تابش ہاشمی نے برجستہ کہا کہ نہیں ویسے آپ تھوڑی سی کرینہ کپور کی طرح لگتی بھی ہیں۔

اداکارہ نوشین شاہ نے  پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی کی بات سے اختلاف کیا انہوں نےکہا کہ نہیں بھئی! اُس کے بہت بڑے دانت ہیں۔

واضح رہے کہ نوشین شاہ نے کچھ عرصہ پہلے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک میم شیئر کی تھی جس میں اُن کا موازنہ اداکارہ کرینہ کپور سے کیا گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے نوشین شاہ کو کرینہ کپور کی تیسری بہن قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں