تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

105 سالہ دادی کرونا وائرس کو شکست دینے میں‌ کامیاب

نئی دہلی : بھارت کی 105 سالہ خاتون نے جان لیوا وبا کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے شروع ہونے والی مہلک ترین وبا کرونا وائرس نے بہت تیزی سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے کر کروڑوں انسانوں کو متاثر جبکہ لاکھوں افراد کی جانیں لی ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث مرنے والوں میں زیادہ تعداد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہے لیکن بھارت میں ایک عمر رسیدہ خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جن کی عمر 105 سال ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کی رہائشی 105 سالہ خاتون کا کھانسی اور بخار ہونے کے باعث ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تاہم انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کے بجائے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا اور اپنے پوتے سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا جو مقامی اسپتال میں ڈاکٹر ہے۔

صحت یاب ہونے والی 105 سالہ خاتون کے شہر کوپال میں 8 ہزار 802 کورونا کیسز ہیں اور 186 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ریاست کرناٹکا میں 4 لاکھ 49 ہزار کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں اور 7 ہزار 161 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -