تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی چین نگلنے والی گائے کا آپریشن

بھارت میں گائے سونے کی چین نگل گئی، مالکان چین واپس حاصل کرنے کےلیے کئی روز تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے۔

ہندو برادری میں گائے کی پوجا یعنی عبادت کی جاتی ہے کیوں کہ اسے دولت کی دیوی کہا جاتا ہے، ہندو برادری گائے کی پوجا کے دوران اسے سونے کے زیورات پہناتے ہیں بعداز پوجا اتار کر پھولوں کی مالا(ہار) پہنا دیتے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سری کانتھ نامی شہری اور ان کے اہل خانہ نے بھی ایک گائے پالی ہوئی تھی جس کا ایک بچہ بھی تھا، ایک روز وہ اس کے اہل خانہ نے گائے کو پوجا کےلیے تیار کیا اور اسے 20 گرام سونے کی چین پہنائی جو بعد از پوجا نکالنی تھی۔

جب پوجا ختم ہوئی تو سونے کی چین گائے کے گلے میں نہیں تھی، سری کے اہل خانہ پریشان ہوئے اور گائے کے باڑے میں کافی دیر ڈھونڈتے رہے لیکن چین نہ ملی۔

سری کانتھ اور ان کے اہل خانہ مایوس نہیں ہوئے اور 30 سے 35 دن تک گائے اور اس کے بچے کا گوبر چیک کرتے رہے کہ شاید گائے نے چین نگل لی تو گوبر کے ذریعے واپس نکل گئی ہو مگر انہیں یہاں بھی کامیابی نہ ملی جس کےبعد وہ گائے کو لیکر جانوروں کے اسپتال پہنچ گئے۔

ڈاکٹر نے گائے کا پیٹ اسکین کیا تو معلوم ہوا کہ سونے کی چین گائے کے پیٹ میں ہی موجود ہے جسے ڈاکٹر نے اہل خانہ کے اسرار پر آپریشن کرکے نکالا۔

چین تو آپریشن سے باہر آگئی مگر اس میں دو گرام تھا باہر آنے والی چین صرف 18 گرا سونے کی تھی۔

Comments

- Advertisement -