اشتہار

بھارت: حجاب پر پابندی لگانے والے وزیر کو انتخابات میں شکست فاش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیر تعلیم بی سی ناگیش کو شکست فاش ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی ناگیش نے بطور وزیر تعلیم ریاست میں حجاب مخالف مہم چلائی تھی اور تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے والی مسلمان طالبات کا داخلہ بند کر دیا تھا۔

بی سی ناگیش وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما ہیں۔ انہیں کرناٹک انتخابات میں کانگریس امیدوار شداکشری کے ہاتھوں 17 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست فاش ہوئی۔

- Advertisement -

بھارت: حجاب پر پابندی لگانے والے وزیر کو انتخابات میں شکست فاش

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو عبرتناک شکست دی۔ کانگریس نے 130 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ بی جے پی صرف 66 نشستوں پر کامیاب ہو سکی۔

اسمبلی میں کُل نشستوں کی تعداد 224 ہے جبکہ 113 نشستیں جیتنے والی جماعت اپنا وزیر اعلیٰ لا سکتی ہے۔ مذکورہ نتائج کے مطابق کانگریس کے وزیر اعلیٰ آنے کا قوی امکان ہے۔

’نفرت کا بازار بند اور محبت کی دکان کھل گئی‘

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے واضح اکثریت لینے پر مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جیت سے نفرت کا بازار بند اور محبت کی دکان کھل گئی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے نفرت کے بجائے محبت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، کرناٹک کے لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ ملک سے محبت کرتے ہیں، غریبوں کی طاقت نے دولت دولت مند سرمایہ داروں کو عبرتناک شکست دے دی۔

کانگریس کی طرف سے مسلمان نائب وزیر اعلیٰ لانے کا امکان

کرناٹک میں کانگریس کے اقلیتی ونگ کے سینئر رہنما عمیر احمد خان نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں مضبوطی سے حکومت چلائیں گے، ہو سکتا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کیلیے مسلمان رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں