بھارت کے کرناٹک میں پولیس نے بیلگاوی کے قریب جنگل میں دو نابالغ لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ 3 جنوری کو پیش آیا تھا، متاثرین سے ایک لڑکی نے 10دن بعد معاملے کا مقدمہ درج کرایا۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان کی شناخت 18 سالہ ابھیشیک، 19 سالہ عادل شاہ اور 22 سالہ کوتوب کے طور پر کی گئی ہے جو ابتدائی طور پر فرار تھے۔ جنہیں شکایت درج ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ 17 سالہ متاثرہ طالبہ کی انسٹاگرام پر ایک ملزم ابھیشیک کے ساتھ بات چیت ہوتی تھی، دونوں میں دوستی تھی۔
3 جنوری کو ملزم نے متاثرہ طالبہ کو اپنی گاڑی میں چلنے کے لئے کہا جس پر لڑکی نے حامی بھرلی اور وہ اپنی دوست کو بھی ساتھ لے گئی، دوسرا ملزم شبیر بعد میں ان کے ساتھ شامل ہو گیا جبکہ تیسرے ملزم نے کار کو جنگل کے علاقے میں لے جا کر دونوں لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اس کا استعمال متاثرین کو بلیک میل کرنے کے لیے کیا تا کہ وہ گوا کے سفر کے لیے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ لڑکیوں کے انکار کرنے پر انہوں نے ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
ذہنی معذور خاتون سے اجتماعی زیادتی
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ بھارتی حکومت اور انتظامیہ اس طرح کے معاملات میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی نظر آتی ہے۔