ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ہندو انتہا پسند تنظیم کے سربراہ قاتلانہ حملے میں ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست راجستھان میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے سربراہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ جے پور میں اُس وقت پیش آیا جب تنظیم کے سربراہ سکھدیو سنگھ گوگامیڈی اپنے گھر میں بیٹھے تھے، اس دوران اچانک نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اور ان پر گولیاں برسا دیں۔

سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کر لی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم افراد گھر میں فائرنگ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

نامعلوم افراد چند لمحوں میں موقع سے فرار ہوگئے۔ سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ متقول کے ساتھ موجود اجیت سنگھ نامی شخص فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے۔

راجستھان کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) امیش مشرا کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کے گھر میں چار مسلح افراد داخل ہوئے تھے۔

امیش مشرا نے بتایا کہ فائرنگ سے ان کا گارڈ اور وہاں موجود اجیت سنگھ شدید زخمی ہوا۔ لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ گینگسٹر روہت گودارا نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں