بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر ایک کروڑ انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے دشمن اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر پولیس اہلکار کے لیے ایک کروڑ سے زائد روپوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تنظیم چھتریہ کرنی سینا کے صدر راج شیکھاوت نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قتل کرنے کی صورت میں پولیس اہلکار کے لیے ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں شیکھاوت نے کہا کہ جو پولیس اہلکار بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اسے انعام دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ویڈیو بیان میں شیکھاوت نے کہا کہ یہ رقم اس پولیس اہلکار کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دی جائے گی جو لارنس کا انکاؤنٹر کرے گا اس کے علاوہ کرنی سینا اس بہادر پولیس اہلکار کے اہلخانہ کی حفاظت اور مکمل انتظامات کی ذمہ داری بھی اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ کرنی سینا کے راج شیکھاوت کی لارنس بشنوئی سے دشمنی کی وجہ سلمان خان نہیں بلکہ ان کے اپنے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔

گزشتہ برس 5 دسمبر 2023 کو راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے اس وقت کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام کرنی سینا نے لارنس بشنوئی گینگ پر لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لارنس بشنوئی کے ساتھیوں نے گھر میں داخل ہوکر گوگامیڈی پر گولیاں برسا ئیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گولڈی برار نے اپنے ایک انٹرویو میں گوماگیڈی قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں