ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے لئے اہم تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان نامزد ہوئی ہیں، وہ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کریں گی۔

ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے، یہ وکلا نو منتخب صدر کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نو منتخب صدر ٹرمپ کی جانب سے اگر یہ اقدام اُٹھایا گیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل نو منتخب صدر ٹرمپ سینیٹر مارکو روبیو کو امریکا کا وزیر خارجہ نامزد کرچکے ہیں، جبکہ سابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس تلسی گا بارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا ڈانس کرکے احتجاج، ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ نومنتخب صدر ٹرمپ نے قریبی ساتھی میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل نامزد کردیا ہے، میٹ گیٹز نے ٹرمپ کیخلاف مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں