جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کار ساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کو ضمانت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کو ضمانت مل گئی ، عدالت نے ایک لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں عدالت نے ملزمہ نتاشاکی ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ معاہدے کے بعد کسی فریق کو اعتراض نہیں، عدالت ملزمہ کی ضمانت منظور کرتی ہے۔

دوسری جانب عدالت نے ملزمہ کے شوہر دانش کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

اس سے پہلے فریقین کی جانب سے عدالت میں حلف نامہ جمع کروایا گیا ، جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت میں عمران عارف کی بیوہ ،بیٹی اور بیٹا پیش ہوئے ،مدعی مقدمہ امتیاز عارف اور زخمیوں کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے چاروں ورثاء کے شناختی کارڈ چیک کرکہ صلح نامے کی تصدیق کی، زخمی شہری الیگزنڈر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زخمیوں الیگزینڈر اور عبدالسث کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے.

ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے، اگست دوہزار پانچ سے اس کا علاج چل رہا ہے، ملزمہ کے پاس یوکے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں چھ ماہ تک کارآمد ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ حادثے میں مرنے والوں کے ورثاء نے اللہ کے نام پر معاف کردیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے این او سی عدالت میں جمع کروا دئیے۔

متوفیان کے اہل خانہ نے عدالت میں معاہدے کی تصدیق کردی، موقف اپنایا معاہدہ کسی دباوٴ کے بغیر اللہ کی رضا کیلیے کیا ہے، جس پر عدالت نے قرار دیا اگر آپ نے عدالت سے حقائق چھپائے تو آپ اللہ کو جواب دہ ہوں گے.

مزید پڑھیں : کار ساز حادثہ : فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے، ملزمہ کو معاف کردیا

خیال رہے کارسازحادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے، نوابجیکشن سرٹیفکیٹ عمران عارف کی اہلیہ، بیٹے اوربیٹی کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔

حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گیے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

حلف نامے میں کہنا تھا ملزمہ کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، بغیر کسی دباؤ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ دیا، حلف نامےمیں جو کہابالکل درست ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز ملزمہ نتاشا نے وکیل کےتوسط درخواست ضمانت دائر کی تھی ، وکیل نے کہا تھا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہیں، متعدد بار نفسیاتی ڈاکٹرسےعلاج کراچکی ہیں، ملزمہ کیخلاف جودفعات شامل کی گئیں اس کی سزا دیت ہے، ضمانت منظورکریں۔

Comments

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں