کراچی : کار ساز حادثے کے فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے پاگئے اور متاثرہ فیملی نے ملزمہ نتاشا کو معاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کارسازحادثہ کیس میں فریقین کےدرمیان معاملات طےپاگئے، نتاشاکی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دیت ادا کی جائے گی۔
دیت رقم کے پے آرڈر کی کاپی آج عدالت میں پیش کی جائےگی ، جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامہ تیار کروالیا، حلف نامے کی کاپی اے آروائی نیوزنےحاصل کرلی ہے۔
حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کئے جائیں گے اور ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے گا۔
نوابجیکشن سرٹیفکیٹ عمران عارف کی اہلیہ، بیٹے اوربیٹی کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔
حلف نامے میں کہا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گیے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، بغیر کسی دباؤ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ دیا، حلف نامےمیں جو کہابالکل درست ہے۔