اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کرتار پور راہداری پر بھارتی میڈیا کی بےبنیاد رپورٹس پاکستان نے مسترد کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتاپور راہداری سے متعلق بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، راستہ کھولنے کا مقصد مذہبی سیاحت کا فروغ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد رپورٹس پاکستان نے مسترد کردیں، اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتار پور کھولنے کا جذبہ سکھ برادری کی خدمت پرمبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نشر کی جانے والی کرتار پور راہداری کے قرب وجوار میں مبینہ کیمپس کی خبریں بےبنیاد ہیں، بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذہبی سیاحت سے متعلق کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی جانب سے پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کیے جانا نیک نیتی کو سبوتاژ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کے ایسے الزامات سے سکھ برادری کی دل آزاری ہوتی ہے، بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کومسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل مکمل، پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

یاد رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے۔

پانچ ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں