بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرتارپور راہداری کی تعمیر عمران خان کا تاریخی اقدام ہے، اسپیکر اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کی تعمیر وزیر اعظم عمران خان کا تاریخی اقدام ہے، اس سے پاکستان کا پرامن تشخص بھی دنیا میں اجاگر ہوگا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ اسلامی تعلیمات، پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی کے فروغ اور پرامن ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کرتارپور راہداری فراہم کرنا سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی جسے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پورا کر دیا، اس سے نہ صرف سکھ برادری کو ان کے مقدس مقامات کی زیارات کا موقع فراہم ہوگا بلکہ پاکستان کا پرامن تشخص بھی دنیا میں اجاگر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور انہیں ہر قسم کی مذہبی عبادات ورسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک نے ہمیشہ بھائی چارے اور انسان دوستی کا درس دیا۔

انہوں نے کہا  کہبابا گرو نانک صحیح معنوں میں امن کے سفیر تھےاور انہوں نے ساری زندگی انسانیت کی فلاح اور امن و آشتی کو فروغ دینے میں صرف کی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں