پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی، سدھو کو تین بار بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھنے کے بعد اجازت دی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مشروط طور پر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی بھارتی وفد کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری کا افتتاح ، بھارتی حکومت نوجوت سنگھ سدھو کیلئے ولن بن گئی

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی ، جس پر نوجوت سنگھ سدھو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی تھی۔

نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ 9 نومبرکی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا، حلف برداری پر محبت اور مہمان نوازی کا لطف کبھی بھلا نہ پاؤں گا۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی ، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں