پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے بھارت کو مثبت پیغام دیا ہے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کربھارت کو ایک اور مثبت پیغام دیا ہے، ہم امن پر یقین رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں وزیراعلیٰ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس پروقار تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنر پنجاب چوہدری سرور،صوبائی وزراء، مشیران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں بھارتی صحافی اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر بھارتی مہمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرحد پار سے آئے معزز مہمانوں کا لاہور آمد پر خیرمقدم کرتا ہوں، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم امن پر یقین رکھتے ہیں، بھارت سمیت پوری دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کربھارت کو ایک اور مثبت پیغام دیا ہے، پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان تمام مسائل کا حل بامقصد مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل کو گفتگو سےحل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں رہنے والے صرف اور صرف محبت کرنا چاہتے ہیں۔

دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں، فواد چوہدری 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرتار پور راہداری کھول کر نئی تاریخ لکھنے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو غربت کے خاتمے کیلئے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ہم کئی جنگیں لڑچکے ہیں جس سے کچھ حاصل نہیں ہوا، دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں