تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد : کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب نو نومبر کو ہوگی ، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے،  افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9نومبر کو ہوگی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی 10 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے سکھ یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے براستہ واہگہ بارڈر سخت سیکورٹی حصار میں گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کا استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ نے پھولوں کے ہار پہنا کر کیا۔

مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری ، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے’ چیئرمین سکھ کمیونٹی

چیئرمین سکھ کمیونٹی پاکستان رادیش سنگھ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، سکھوں کے خواب کی تعبیر ہورہی ہے، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے۔

یاد رہے حکومت پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کےخیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا تھا جبکہ بابا گرو  نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکہ کا اجرا کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

Comments

- Advertisement -