بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار اداکار کارتک آریان نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ کے اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔
’پشپا 2‘ کیلیے الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے کتنا معاوضہ لیا؟
حال ہی اداکار سے ایک انٹرویو میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے جس میں شردھا کپور، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، اور رشمیکا مندانا شامل ہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کارتک آریان نے سب کو حیران کردیا۔
کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ
اداکار نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی میں نے فلم نہیں کی لیکن میری خواہش ہے کہ میں رشمیکا کے ساتھ کام کروں اداکارہ نے پشپا میں بہترین کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی نئی فلم پشپا 2 ریلیز ہوئی ہے جس میں بزنس کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن اور مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا کی چھ روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا 2‘ نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔