جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: کارتک آریان نے طیش میں آکر نامعلوم شخص کی گٹار سے پٹائی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر طیش میں آ کر نامعلوم شخص کی گٹار سے پٹائی کر دی۔

کارتک آریان نامور فلمساز انوراگ باسو کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کیلیے تیاری میں مصروف ہیں جس میں وہ ساؤتھ انڈین اداکارہ سریلیلا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جو اس فلم کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

کاسٹ اس وقت شوٹنگ میں مصروف ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دو ویڈیو کلپ کافی وائرل ہیں جن میں کارتک آریان اور سریلیلا کو ایک کنسرٹ میں اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Aashiqui 3 Shooting
byu/Dazzling_Complex5897 inBollyBlindsNGossip

پہلے ویڈیو کلپ میں مشہور زمانہ گانا ’تو میری زندگی ہے‘ کے نئے ورژن پر کارتک آریان کو لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو منظر کی شوٹنگ میں ان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

لیکن دوسرا ویڈیو دیکھ کر مداحوں ہوش اڑ گئے کیونکہ اس میں بالی وڈ اداکار کافی طیش میں نظر آئے، انہوں نے ایک نامعلوم شخص کو اسٹیج پر گٹار سے تشدد کا نشانہ بنایا، اسے لات مار کر نیچے گرا دیا اور پھر خود نے بھی چھلانگ لگا دی۔

پہلے تو مذکورہ ویڈیو کلپ دیکھنے والے چونک گئے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کسی فلم کی شوٹنگ کے دوران لیک کی گئی ویڈیو ہے۔

اس سے قبل کارتک آریان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سریلیلا کے ساتھ بائیک چلاتے ہوئے نظر آئے تھے۔

فلم کا ٹائٹل اب تک منظر عام پر نہیں لایا گیا لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک رومانوی میوزیکل فلم ہے۔ ابتدائی طور پر بالی وڈ اداکارہ ترپتی ڈمری کو فلم میں کاسٹ کیا گیا لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کی جگہ سریلیلا کو لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں