پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کارتک آریان نے فلم ’شہزادہ‘ کا معاوضہ واپس کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی ایکشن/ڈرامہ فلم ’شہزادہ‘ آج سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’شہزادہ‘ کا کُل بجٹ 85 کروڑ (بھارتی روپے) ہے تاہم فلم نے پہلے دن صرف 6 کروڑ کمائے جو کہ انتہائی کم ہے۔

کارتک آریان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے فلم کے لیے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا اور رقم واپس کر دی کیونکہ فلم ایک بحران سے گزر رہی تھی۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’شہزادہ‘ کی ریلیز کیوں روکی گئی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

اداکار نے بتایا کہ ’ابتدا میں ’شہزادہ‘ کے لیے مجھے بطور پروڈیوسر نہیں لیا گیا تھا لیکن جب میں نے اپنی فیس وصول کی تو بحران آگیا۔ اس پر میں نے اپنا معاوضہ چھوڑا اور فلم کا شریک پروڈیوسر بن گیا۔‘

اسی طرح کارتک آریان نے فلم ’شہزادہ‘ سے بطور شریک پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں